ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں 7 مئی کو منعقد ہوگی 'جنگل واسیوں کو بچاو' ریالی 

ہوناور میں 7 مئی کو منعقد ہوگی 'جنگل واسیوں کو بچاو' ریالی 

Thu, 05 May 2022 21:22:11    S.O. News Service

ہوناور،5 ؍مئی (ایس او نیوز) جنگل واسیوں کے حقوق کے لئے سرگرم ہوراٹا سمیتی کی طرف سے 7 مئی کو ہوناور میں 'جنگل واسیوں کو بچاو' ریالی کا انعقاد ہوگا ۔ 

کمٹہ میں ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندرا نائک کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمٹہ تعلقہ سے اس ریالی میں 3000 سے زائد جنگل واسی شرکت کریںگے ۔ خیال رہے کہ ضلع سطح کی یہ ریالی کا مقصد حکومت سے یہ مطالبہ کرنا ہے کہ اس کی طرف سے سپریم کورٹ میں  جنگل واسیوں کے حق میں حلف نامہ داخل کیا جائے ۔ شراوتی جنگلاتی علاقہ کو شیموگہ جنگلاتی علاقے میں ضم کیا جائے ۔


Share: